Friday, 22 November 2019, 03:10:41 am
حزب اختلاف احتساب کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ، گورنر پنجاب
May 15, 2019

فائل فوٹو

ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان اور پنجاب کے کوآپریٹوز کے وزیراسلم بھروانہ نے بدھ کے روز لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ حزب اختلاف احتساب کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو موجودہ صورتحال کاسامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات بنیادی سطح تک منتقل کررہی ہے ۔

گورنرنے پارٹی کارکنان پر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا ضروری کردارادا کرنے پرزوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف اصولی سیاست کی وجہ سے عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔