Tuesday, 20 August 2019, 09:31:52 pm

مزید خبریں

 
حکومت صوبوں کو پن بجلی کے خالص منافع کا حصہ دینے کیلئے پرعزم ہے ، وزیرمنصوبہ بندی
May 15, 2019

منصوبہ بندی ' ترقی اور اصلاحات کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبوں کو پن بجلی کے خالص منافع کا حصہ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے اس معاملے پر غور کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ اہم کمیٹی کے اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس منافع کے تعین سے متعلق تمام امور کے حل کی امیدظاہر کی یہ منافع آئین کی شق ایک سو اکسٹھ دو کے تحت اس صوبے کو ادا کیاجاتا ہے جہاں پرپن بجلی گھر واقع ہو ۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی ڈویژن کی سربراہی میں پن بجلی کے نرخ اور خالص منافع کے تعین کیلئے قائم کی گئی تکنیکی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں اس معاملے پر تمام اہم فریقوں کے نقطہ نظر پر بھی غور کیاگیا۔