Saturday, 20 April 2024, 12:58:57 am
حکومت ملک میں کاروباردوست ماحول کےفروغ کےلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے:صدر
May 15, 2019

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار دوست ماحول کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

 آج اسلام آباد میں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم مختار کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سخت معاشی حالات نے مشکل فیصلے کرنے پر مجبور کیا ہے تاہم حکومت معیشت کو بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ غیر ضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمد کم کرکے تجارتی خسارہ کم کیا جائے ۔

صدر نے کہا کہ حکومت کاروباری لاگت کم کرنے کےلئے بھی اقدامات کررہی ہے اور اس  نے ٹیکسٹائل،چمڑے، کارپٹ، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان سمیت برآمدی شعبے کےلئے سیلزٹیکس کے مکمل خاتمے کا قانون متعارف کرایا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.