Wednesday, 17 July 2019, 06:22:16 am
حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم' صحت ، سیاحت کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور
May 15, 2019

کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم' صحت اور سیاحت کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ بجٹ کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں میں چلاس سے ناران تک پینسٹھ کلومیٹر طویل سڑک اور گلگت بلتستان میں ایک میڈیکل کالج کی تعمیر کو شامل کیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور وہ اس کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔