Wednesday, 17 July 2019, 05:19:37 am
اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے غیراعلانیہ اثاثوں کو قومی معیشت میں لانے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر فردوس
May 16, 2019

file photo

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کو تاجر برادری اور عام لوگوں نے سراہاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کامقصد خفیہ اثاثوں کو شامل کرکے معیشت کو دستاویزی شکل دینا اورتاجربرادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادکو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اس حقیقت کاثبوت ہے کہ حکومت مالیاتی نظم وضبط پریقین رکھتی ہے اوراصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آئی ایم ایف معاہدے میں تحفظ دیاجائے گا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام صاف اور سرسبز پاکستان اور غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات ہیں۔