Sunday, 26 May 2019, 05:54:09 am
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کاعزم
May 15, 2019

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بدھ کے روز اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور کھیلوں اورسیاحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وفاقی وزیر نے اس حقیقت کا اعتراف کیاکہ قدرتی حسن اور متنوع ثقافت سے مالا مال گلگت بلتستان ایک پرکشش سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کاعزم بھی ظاہر کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو صوبے میں کھیلوں کی موجودہ سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔