Tuesday, 18 December 2018, 04:06:56 pm
نوجوان قوم اور ملک کے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں، اچکزئی
May 15, 2018

file photo

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان قوم اور ملک کے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

یونیورسٹی آف بلوچستان میں پندرہویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء کو تمام جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

بعد میں گورنر نے 322 ہونہار طلباء وطالبات کو ڈگریاں اور میڈلز دیئے جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔