Monday, 21 May 2018, 07:49:21 pm
مکمل ترقیاتی بجٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر تنقید
May 15, 2018

سندھ اسمبلی نے  جس کا اجلاس منگل کے روز کراچی میں سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا، آئندہ مالی سال کے مالیاتی بجٹ پر بحث جاری رکھی۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی صابر قائم خوانی نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا مناسب حصہ اور اقلیتوں کیلئے مناسب فنڈز حاصل کرنے میں ناکامی پر حکومت پر تنقید کی۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ صوبے کا بدترین خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مکمل ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے میں حکومت کی ناکامی پر نکتہ چینی کی۔