Saturday, 26 May 2018, 09:01:16 am
مقبوضہ کشمیر کے عوام نےگزشتہ 70 سال سے بے پناہ قربانیاں دی ہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
May 15, 2018

File Photo 

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نےگزشتہ 70 سال سے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا ہے۔

 سری نگر سے جاری، اپنے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی نے کہا کہ سینکڑوں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید ہیں، ان کے خاندان مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے معاشرے کے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ مستحق اورمصائب کا شکار افراد کی مدد کے نیک مقصد کےلئے تعاون کریں۔