Wednesday, 12 December 2018, 10:23:18 pm
میئر کراچی سمیت18ملزمان پر 12مئی2007ء کے قتل عام پر فرد جرم عائد
May 15, 2018

کراچی میں منگل کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور دیگر اٹھارہ افراد کے خلاف بارہ مئی 2007ء کے قتل عام کے سلسلے میں فرد جرم عائد کردی۔وسیم اختر اس وقت مشیر داخلہ تھے۔وہ دیگر ملزمان کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے۔عدالت نے آئندہ ماہ کی 23 تاریخ کو بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے گواہان کو طلب کیا ہے۔