Saturday, 26 May 2018, 08:58:21 am
حریت قیادت کی ہفتے کے روزبھارتی وزیراعظم کے دورے کیخلاف احتجاجی مارچ کی اپیل
May 15, 2018

file photo

 مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے ہفتے کے روزسرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس روز بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاج کے لیے مکمل ہڑتال کریں۔

مشترکہ حریت قیادت نے کہاکہ بھارت کی قابض افواج نے پورے مقبوضہ علاقے بالخصوص شوپیان، اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ کے اضلاع کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔ حریت قیادت نے پیر کو میرواعظ مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی پر بھی مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ فوجیوں نے وتر گام کے علاقے گنڈ کریم خان کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔