Thursday, 25 April 2024, 06:55:30 am
پاکستان افغان شراکت داروں کے تعاون سے فوجی انخلاء کی مکمل حمایت کرتا ہے،دفتر خارجہ
April 15, 2021

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغان شراکت داروں کے تعاون سے ذمہ دارانہ فوجی انخلاء کے اصول کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان دیکھا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء آئندہ ماہ کی یکم تاریخ سے شروع ہوگا اور اس سال گیارہ ستمبر کو مکمل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی اُمید کرتے ہیں کہ امریکہ افغان رہنمائوں پر زور دیتا رہے گا کہ وہ افغانستان میں سیاسی قبضے کے حصول کے لئے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے اور افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے افغانوں کی زیر قیادت اور افغانوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل اہم ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء اور امن عمل میں پیش رفت ایک ساتھ ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان خوشحال، مستحکم ، متحدہ اور جمہوری افغانستان کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جنگ زدہ افغانستان میں از سر نو تعمیر اور اقتصادی ترقی کیلئے بین الاقوامی برادری کی بامعنی مذاکرات وہاں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں دیر پا امن و استحکام لانے کی کوششوں کیلئے دوسرا اہم قدم مہا جرین کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کا منصوبہ ہونا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.