Friday, 29 March 2024, 07:19:22 am
وزیراعظم کل دورہ سکھر کے دوران سندھ ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے
April 15, 2021

وزیر اعظم عمران خان کل سکھر کے اپنے دورے کے دوران سندھ کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نے جو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں، سکھر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے وہئے کہا کہ پیکج سے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ کے عوام کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہے اور کورونا وائرس کی وباء کے دوران وفاقی حکومت نے ساٹھ ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.