Saturday, 20 April 2024, 10:04:09 am
وزیراعظم کا رحمت للعالمینﷺ سکالرشپس پروگرام کاافتتاح
April 15, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں انٹرمیڈیٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کیلئے رحمت اللعالمین وظائف پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وظائف غیر مسلموں سمیت تمام پاکستانیوں کیلئے دستیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ستر ہزار وظائف کیلئے سالانہ پانچ ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کریگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ سالہ پروگرام کے دوران طلباء کو 28 ارب روپے مالیت کے مجموعی طور پر تین لاکھ پچاس ہزار وظائف دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتیں طلبہ کو علیحدہ علیحدہ وظائف فراہم کریگی۔

عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر اس تناظر میں خصوصی توجہ دے رہی ہے کہ ہماری نوجوان نسل حضرت محمدﷺ خاتم النبین کے اسوہ حسنہ سے سیکھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے شروع کی گئی جدوجہد میں ہم کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک طاقتور افراد کو قانون کے دائرے میں لائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر کی ایک سو انتیس جامعات میں رحمت اللعالمین وظائف پروگرام پر عملدرآمد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پچاس فیصد وظائف خواتین جبکہ دو فیصد وظائف خصوصی افراد کو دیئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.