Friday, 26 April 2024, 02:15:54 am
وزیراعظم کا پاکستان میڈیکل کمیشن کی آن لائن سروس کا اجراء
April 15, 2021

 وزیر اعظم عمرا ن خان نے ڈاکٹروں ڈینٹسٹ اور طلبہ کی آسانی کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن کی آن لائن سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔اس سروس کے ذریعے لائسنس ، سرٹیفکیٹس اور تصدیق کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکے گی۔سروس میڈیکل کی تعلیم اور علاج کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ڈاکٹروں کو معاونت بھی فراہم کریگییہ امر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ایم سی اپنے آپکو اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔جمعرات کی دوپہر اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سروس میڈیکل کالجوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.