Friday, 29 March 2024, 11:35:32 am
آرمی چیف کا راولپنڈی میں فوجی فائونڈیشن کا دورہ،مستقبل کے منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی
April 15, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فائونڈیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں فوجی فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بری فوج کے سربراہ نے معیاری خدمات فراہم کرنے پر فوجی فائونڈیشن کی کارکردگی اور عزم کو سراہا اور اس کی مستقبل کی تمام کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر آرمی چیف نے ایک سو بستروں کے ہسپتال اور فائونڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ سکول آف نرسنگ کا بھی افتتاح کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.