Friday, 19 April 2024, 07:44:11 am
فوادچودھری کاملک میں وینٹی لیٹرزکی تیاری کیلئے پاکستانی سائنسدانوں اورانجینئرزکی صلاحیتوں پراظہاراعتماد
April 15, 2020

سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفوادچودھری نے کوروناوائرس کے لئے ملک میں وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس تیار کرنے کے لئے پاکستانی سائنسدانوں اورانجینئرزکی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہارکیاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت لوگوں کی تکالیف کومدنظررکھتے ہوئے جزوی لاک ڈائون کی حکمت عملی پرعمل پیراہے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے تعاون سے اُن طلبہ کے لئے تدریسی پروگرام شروع کیاہے جو کوروناوائرس کی وجہ سے گھروں میں رہنے پرمجبورہیں اورٹیلی سکولنگ گھروں میں طلبہ کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک شانداراقدام ہے۔صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ جزوی لاک ڈائون کاتسلسل حکومت کا ایک اچھافیصلہ ہے جوکوروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے میں موثرثابت ہواہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.