Wednesday, 26 June 2019, 04:37:44 am
پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر دنیا کو محبت اور امن کا پیغام دیا ہے،تجزیہ کار
April 15, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر دنیا کو محبت اور امن کا پیغام دیا ہے۔

پیر کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی کرتارپور راہداری کے خلاف سازش ناکام ہوچکی ہے اور اس کی حکومت بے نقاب ہوگئی ہے۔

پروگرام میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر آمنہ محمود' ڈاکٹر منظور خان آفریدی' ڈاکٹر رشید احمد خان 'چنچل منوہر سنگھ' ڈاکٹر طلعت وزارت اور ہمایوں اقبال شامی شامل تھے۔