Friday, 19 April 2024, 12:20:50 pm
پاکستان اورچین ٹیکنالوجی کےمیدان میں بڑے شراکت دارکےطورپرابھریں گے:وزیراطلاعات
April 21, 2019

اطلاعات کے وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ چین اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑے شراکت دار کے طور پر ابھریں گے۔

 وہ آج اسلام آباد میں ہواوے  پاکستان سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اورچین ہمیشہ سے بہترین دوست ہیں تاہم صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ان تعلقات کی نوعیت یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان تذویراتی اقتصادی اورٹیکنالوجی پر مبنی تعلقات ہیں۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوموں کی برادری میں ترقی کے ہدف کے حصول کےلئےانفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اعلیٰ معیاری تعلیم پاکستان کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقابلہ کرنے کےلئے ڈیجٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کاعزم کررکھا ہے۔

 بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان مستحکم معیشت کی طرف گامزن ہے، انہوں نےکہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے متنازعہ امور حل کئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.