Monday, 22 April 2019, 11:00:54 am
وزیراعظم کا سی پیک کے تحت پاکستان، چین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور
April 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان آزمودہ دوستی اور خوشگوار تعلقات کو باہمی اقتصادی مفاد پر مبنی تعلقات میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ چائنہ سلک روڈ گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین یان لی جن سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں نفع بخش کاروباری منصوبوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔

یان لی جن نے اپنی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم کے کم لاگت مکانات کی تعمیر کے منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے پاکستان میں مضبوط مکانات کی تعمیر کیلئے پلانٹ لگا کر کم لاگت مکانات کی تعمیر کا مناسب حل فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے چائنہ سلک کمپنی کی جانب سے ہاؤسنگ کے منصوبے میں دلچسپی لینے کا خیرمقدم کیا۔