Thursday, 18 April 2024, 09:49:34 am
پاکستان ہمسایہ ملکوں کیساتھ پرامن تعلقات خواہاں ہے، وزیراعظم
April 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اور برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لوئس سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے علاقائی صورتحال کا جائزہ پیش کیا جس میں بھارت اور افغانستان پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط، پاکستانی برادری کے کردار اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔

برینڈن لوئس نے امیدظاہر کی کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری سے برطانوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

اُدھر برطانوی کابینہ کے وزیر اور کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین BRANDON LEWIS سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع ہیں اور ویزہ پالیسی پر نظرثانی کی گئی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ملک میں سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور وہ دوطرفہ تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے شعبوں میں مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھرپور اور متنوع ثقافت کے علاوہ زیارات اور پہاڑی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Brandon Lewis نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.