Monday, 22 April 2019, 11:13:50 am
وزیر خارجہ کا نیپال کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار
April 15, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپال کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہونگے۔

وزیر خارجہ نے نیپال میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔