Wednesday, 26 June 2019, 05:20:02 am
وزیر اعظم عمران خان اتوار سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے
April 20, 2019

وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر اتوار سے ایران کا دو روزہ دور کریں گے۔ یہ وزیراعظم کا ایران کا پہلا دورہ ہو گا۔

دورے کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے لئے تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر قیام بھی شامل ہے۔

وزیراعظم ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنائی سے ملاقات کے علاوہ صدر روحانی سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔