Monday, 22 April 2019, 11:58:41 am
ماڈل عدالتوں نے ملک بھر میں بارہ روز کے اندر پندرہ سوسے زائد مقدمات نمٹائے
April 15, 2019

ملک بھر میں ماڈل عدالتوں نے یکم اپریل کو اپنے آغاز کے بعد پہلے بارہ دنوں میں پندرہ سو سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔

نئی عدالتی پالیسی کے تحت اسلام آباد میں دو، پنجاب میں چھتیس، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ستائیس، ستائیس اور بلوچستان میں چوبیس عدالتوں سمیت ملک بھر میں ایک سو سولہ ماڈل عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔

نگران سیل کی رپورٹ کے مطابق پہلے بارہ دنوں میں ماڈل عدالتوں کی کارکردگی مثالی رہی جس کے دوران قتل کے 642 اور منشیات کے 881 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ تقریباً پانچ ہزار نو سو چھیاسٹھ افراد نے گواہی دی جن کی تفصیل یہ ہے ، اسلام آباد 163 ، پنجاب2502 ، خیبرپختونخوا 1077 ، سندھ 1155 اور بلوچستان1069 ۔

عدالتوں نے قتل کے 635 مقدمات کافیصلہ کیا اور 45 مجرموں کو سزائے موت سنائی۔ تفصیل یہ ہے، اسلام آباد2 ، پنجاب 29 ، خیبرپختونخوا پانچ، سندھ آٹھ اور بلوچستان ایک

اسی طرح اسلام آباد ایک ،پنجاب انچاس، خیبرپختونخوا اٹھارہ، سندھ چوالیس اور بلوچستان میں اکتیس افراد سمیت 143 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔