Monday, 22 April 2019, 11:54:01 am
برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں تعطل کے خاتمے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا
April 15, 2019

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان نے پارلیمنٹ میں بریگزٹ پر تعطل کے خاتمے کیلئے جلد انتخابات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے آج لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس حل کے بارے میں غور نہیں کر رہی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم مے نے کہا تھ کہ ان کی حکومت معاہدے کے بغیر بریگزٹ کے امکان کیلئے منصوبہ بندی جاری رکھے گی۔