Friday, 29 March 2024, 09:48:53 am
اسلام آبادہائیکورٹ نےصادق سنجرانی کوقائمقام صدرکےطورپرخدمات انجام دینےکےلئےاہل قراردےدیا
April 15, 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو پاکستان کے قائمقام صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کےلئے اہل قرار دے دیا ہے۔

 عدالت نے چودہ فروری کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔

 درخواست گزار افضل شنواری نے جون2018 میں افتخار بشیر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں کہاگیا کہ صادق سنجرانی کی بطور قائمقام صدر تعیناتی آئین کی شق 49 کے تحت خلاف ورزی ہوگی۔

 درخواست میں کہاگیا کہ آئین کےمطابق 45 سال سے کم عمر شخص پاکستان کا قائمقام صدر بننے کااہل نہیں۔

درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہا کہ عمر کی حد کا اطلاق صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں پر ہوتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.