Wednesday, 21 August 2019, 12:57:21 pm

مزید خبریں

 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ کی ملاقات
April 15, 2019

امام کعبہ شیخ عواد الجہنی نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجود سے ملاقات کی ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امام کعبہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے پاکستان کو عالم اسلام کااہم ملک قرار دیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور امت مسلمہ کے درمیان امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔