Thursday, 25 April 2024, 09:32:08 pm
امام کعبہ کامسلمانوں کے درمیان اتحاد اوربھائی چارے کی ضرورت پر زور
April 15, 2019

File Photo

امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجہنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوربھائی چارے کی ضرورت پر زوردیاہے۔اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام لوگوں کو امن اور ہم آہنگی سے رہنے کادرس دیتاہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امورداخلہ کے وزیرمملکت شہریارخان آفریدی نے کہاکہ ففتھ جنریشن وارکے ذریعے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے علماء ومشائخ اورمسلمانوں پرزوردیاکہ وہ اُن تمام عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں جو اُن میں بدامنی اورنفاق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔شہریارآفریدی نے کہاکہ پاکستان کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لے گا اورتمام فیصلے خود کرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت مدارس میں طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینے کے ایک منصوبے پربھی کام کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.