Monday, 22 April 2019, 11:08:13 am
عرب لیگ کاسوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے اعلان کردہ اقدامات کی حمایت کااظہار
April 15, 2019

 

عرب لیگ نے سوڈان میں اقتدارکی سیاسی منتقلی کیلئے ملک کی عبوری فوجی کونسل کے اعلان کردہ اہم اقدامات کی حمایت کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں عرب لیگ نے سوڈان کی سیاسی جماعتوں پرزوردیاہے کہ وہ خواہش کے مطابق سیاسی منتقلی کے حصول کیلئے مذاکرات پرکاربندرہیں۔بیان میں عالمی برادری پربھی زوردیاگیاہے کہ سوڈان کے استحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرے۔