Thursday, 26 April 2018, 11:46:40 pm
دائرہ ٹیکس کو توسیع دینے کے لئے کوشاں ہیں،مشیر خزانہ
April 15, 2018

 مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس کے دائرے کو توسیع دینے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے مزید افراد کو ٹیکس کے دائرے میں لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سات لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے اور اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف چار ہزار ارب روپے مقر رکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں تئیس اعشاریہ نوفیصد اضافہ ہوا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ اس سال شرح نمو کا ہدف پانچ اعشاریہ چھ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت متعدد سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔