Thursday, 09 July 2020, 06:10:57 am
بلوچستان حکومت صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے
March 16, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کی حکومت صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے اتوار کے روز کوئٹہ میں جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے انتظامی دفاتر ، تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو کورٹس کو فوری طورپر اس ماہ کی بائیس تاریخ تک بند کردیاگیا ہے۔

خدمات کی فراہمی کے ادارے عمومی انتظامیہ کے شعبے، داخلہ اور قبائلی امور کی وزارت ، صحت ، خزانے ، منصوبہ بندی اور ترقیاتی محکمے بدستور کھلے رہیںگے اور معمول کے مطابق کام جاری رکھیںگے۔

بیان کے مطابق صوبے بھر میں مختلف آسامیوں کیلئے ہونے والے امتحانات اور انٹرویوز بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔