Tuesday, 25 June 2019, 01:07:59 am
تجزیہ کاروں کی نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت
March 15, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں آزاد دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ یہ دہشتگرد حملہ نیوزی لینڈ کے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور پاکستان نے پوری دنیا میں امن کیلئے اس ناسور کے خلاف جنگ لڑی ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ اسلام رواداری اور تمام انسانیت کے ساتھ پرامن، بقائے باہمی کا مذہب ہے جس کے ایک ہی معاشرے میں رہنے والے مسلمان اور غیر مسلم افراد کے تعلقات کیلئے قوانین ہیں۔دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان نے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ کسی بھی جگہ پر ہوسکتا ہے اور اس کو کسی مذہب کے ساتھ منسوب نہ کیا جائے۔