Friday, 19 April 2024, 11:10:47 am
پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت
March 15, 2019

  پاکستان نے آج نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 اپنے ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےکہا کہ ہمارا ہائی کمیشن مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مزید تفصیلات کے حصول کےلئے کوششیں کررہا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نے سیاسی وزیر سید معظم شاہ کو اس مقصد کےلئے فوکل پرسن نامزد کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ سےیہ کہتے رہے ہیں کہ کم دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.