Thursday, 28 March 2024, 09:27:10 pm
پاکستان خطے میں امن کے سفیر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،تجزیہ کار
March 15, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے سفیر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے سے پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لانے میں مدد دے گی۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے سرحد کے دونوں طرف رہنے والی سکھ برادری کو سہولت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر ٹیپو سلطان، ریٹائرڈ میجر محمد فاروق ملک، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، ریٹائرڈ بریگیڈیئر SAID نذیر ،ریٹائرڈ بریگیڈیئر آفتاب افضل اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمود شاہ شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.