Thursday, 25 April 2024, 07:33:03 pm
پاکستان کاجغرافیائی تذویراتی محل وقوع انتہائی اہمیت کاحامل ہے، صدر
March 15, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی بحالی سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں تاجر رہنماؤں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی ہے ۔

صدرنے کہاکہ پاکستان کاجغرافیائی تذویراتی محل وقوع انتہائی اہمیت کاحامل ہے جوعلاقائی ملکوں کو بہتر رابطے اورتجارتی مواقع فراہم کرتاہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی ،بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت یقینی بنا کرمقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

علاقائی صورتحال کے بارے میں صدرنے کہاکہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کاخواہش مندہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.