Friday, 29 March 2024, 02:52:15 pm
کرائسٹ چرچ،2مساجد پر مسلح افراد کی فائرنگ،49نمازی شہید
March 15, 2019

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں آج نماز جمعہ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی نمازیوں پر فائرنگ سے کم سے کم 49 افراد شہید ہوگئے۔

 پولیس کمشنر مائیک بش نے بتایا ہے کہ دو مساجد میں 49 افراد شہید ہوئے۔

حملہ آور نے اپنا منشور شائع کرنے کے بعد جس میں تارکین وطن کی مذمت کی گئی ہے فیس بک پر مسجد حملے کی براہ راست ویڈیو بھی جاری کی۔

ایک عینی شاہد نے ذرائع ابلاغ کوبتایا کہ وہ النور مسجد میں تھا کہ مسلح شخص سفید رنگت کا تھا اور اس نے ہلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی وہ اس وقت مسجد میں داخل ہوا جب نمازی رکوع میں تھے۔

وزیراعظم Jacinda Aredern نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اب اسے صرف دہشت گرد حملہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کا انتہائی تاریک ترین دن ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد نظریات رکھنے والے4 افراد پولیس کی زیرحراست ہیں جن میں تین مرد اور ایک عورت شامل ہے تاہم وہ پولیس کے پاس موجود مشکوک افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے پہنچ رہی تھی تاہم ٹیم کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

 آسٹریلوی وزیر اعظم Scott Morrison نے کہا کہ گرفتار افراد میں ایک شخص آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔

 پولیس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تمام مساجد کو اپنے دروازے بند رکھنے کا کہاگیا ہے۔

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملوں پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

 ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے عوام کےساتھ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چند سال پہلے اس صورتحال سے گزرا ہے اور ہم اس درد اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.