Thursday, 25 April 2024, 10:59:42 am
نئی ویزہ پالیسی سے ملک میں سیاحت اورسرمایہ کاری کوفروغ ملے گا،نفیس زکریا
March 15, 2019

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریانے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نئی ویزہ پالیسی سے ملک میں سیاحت اورسرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔

وہ لندن میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پانچ ملکوں کے لئے آزمائشی طورپرای ویزہ پالیسی کے باضابطہ آغاز کی براہ راست تقریب دیکھی۔

نفیس زکریا نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں پرزوردیاکہ وہ پاکستان میں سیاحت اورسرمایہ کاری کے فروغ میں اپنافعال کرداراداکریں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.