Wednesday, 27 March 2019, 06:39:12 am
مودی حکومت پانچ سال کی اپنی مدت میں عوامی خدمت میں ناکام رہی ہے، راہول گاندھی
March 15, 2019

بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماراہول گاندھی نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت پانچ سال کی اپنی مدت میں عوامی خدمت میں ناکام رہی ہے۔

کیرالہ میں ایک عوامی جلسے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت میں بیروزگاری انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے ،کسان خودکشی کررہے ہیں جبکہ نریندرمودی نے اس صورتحال کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

راہول گاندھی نے کہاکہ نریندرمودی لاکھوں بھارتی عوام کامستقبل تباہ کررہے ہیں اور تمام اداروں کواپنی من مانیوں کانشانہ بنارہے ہیں۔