Thursday, 19 September 2019, 05:08:35 am

مزید خبریں

 
حکومت کا ہدف 6 سے7 فیصدشرح نموحاصل کرناہے:وزیراطلاعات
March 15, 2019

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف چھ سے سات فیصد شرح نمو حاصل کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ پورا کیا جاسکے۔

 آج ریڈیو پاکستان کےخبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ری پبلکن انسٹیٹیوٹ کے جائزے نے ایک بار پھر اس بات کی توثیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی مقبولیت میں پاکستان تحریک انصاف کے قریب بھی نہیں ہیں۔

 فواد چودھری نے کہا کہ 83 فیصد لوگوں نے عام انتخابات کی شفافیت اور غیرجانبداری پر بھی اعتماد ظاہر کیا ہے جو انتخابی نظام پر عوام کے اعتماد کا مظہرہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کے واقعہ سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلمانوں پر حملہ اس بات کا مظہرہے کہ مغربی معاشرے میں اسلام سے متعلق منفی تاثر بڑھ رہا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ انتہا پسندی ایک انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کےلئے عالمی تعاون درکار ہے۔