Friday, 29 March 2024, 02:26:13 pm
اسلامی تعاون تنظیم کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااعادہ
March 15, 2019

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااعادہ کیاہے۔

رباط میں اپنے حتمی اعلامیے میں ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزادریاست کے قیام کاجائزحق تسلیم کرنے پرزوردیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

اعلامیے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی روزانہ کی جارحیت اورتشدد کی بھی مذمت کی گئی اوراقوام متحدہ اوراس کے اداروں سے مطالبہ کیاگیاکہ فلسطینی عوام کو ضروری تحفظ فراہم کیاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.