Friday, 26 April 2024, 02:13:09 am

مزید خبریں

 
مقدس نصب العین کےلئےکشمیری نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:سیدعلی گیلانی
March 15, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کےچیئرمین سیدعلی گیلانی نےکہاہےکہ مقدس نصب العین کےلئےکشمیری نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اوران کےمشن کوہرقیمت پرپوراکیا جائے گا۔

سید علی گیلانی جو پچھلے آٹھ سال سے زائد عرصے سے مسلسل نظربند ہیں اپنی رہائش گاہ سے ٹیلی فون کے ذریعے سرینگر میں سوگوران کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے محمد عیسیٰ فضلی' سید اویس شفیع اور ضلع اسلام آباد کے علاقے ہکورہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ ان نوجوانوں نے مقدس نصب العین کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور پورے کشمیر کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.