Thursday, 25 April 2024, 04:39:27 am
پاکستان اورترکی اسلامی فن تعمیر کےفروغ کیلئےمنصوبوں پرغورکررہےہیں:معاون خصوصی
February 15, 2020

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی اسلامی فن تعمیرات اورورثے کے فروغ اوراس کو محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ منصوبوں پر غور کررہے ہیں۔آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ ثقافتی ورثے اور خطاطی کے فروغ کیلئے نمائشیں اور ورکشاپس منعقد کی جائیںگی۔معاون خصوصی نے ترکی اور پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے درمیان معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے ڈرامے دیکھے جاسکیںگے اور امت مسلمہ کے نصب العین کو فروغ ملے گا ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دونوں ملکوں نے سینما کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جس سے ہماری صنعت کی بحالی اور اسے فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.