Thursday, 28 March 2024, 09:04:35 pm
خیبرپختونخوامیں متعددمقامات کوسیاحت کیلئےفروغ دیاجارہاہے:محمود خان
February 15, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں متعدد مقامات کو سیاحت کیلئے فروغ دیاجارہا ہے ۔آج ہری پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے توانائی ڈویژن کے وزیر عمر ایوب خان نے کہاکہ حکومت ملکی حالات کو معمول پر لائی ہے اوراس نے دنیا بھرسے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ یہاں آئیں اور پاکستان کے قدرتی حسن کا نظارہ کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے نمایاں اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کو سیاحت کیلئے انتہائی پرکشش مقام قراردیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ خان پور ڈیم بھی سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.