Wednesday, 27 March 2019, 05:35:58 am

مزید خبریں

 
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،تجزیہ کار
February 15, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر رشید احمد خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شمولیت مثبت پیشرفت ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سعودی حکومت کی خطیر سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں میگاپروجیکٹ شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔