Saturday, 20 April 2024, 03:43:12 pm
پلوامہ حملے کی ذمہ داری پاکستان پرعائد کرنادرست نہیں ہے:فاروق عبداللہ
February 15, 2019

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ پلوامہ میں گزشتہ روز کے حملے کی ذمہ داری پاکستان پرعائدکرناغلط ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدمقامی ہے لیکن بھارت نے کشمیرمیں تمام ترصورتحال کاہمیشہ پاکستان کوموردالزام ٹھہرایا۔

انہوں نے کہاکہ یہ درست اقدام نہیں ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہاکہ اگر بھارت نے کشمیرکے دیرینہ تنازعہ کوحل نہ کیاتو اس طرح کے واقعات رونماہوتے رہیں گے۔

انہوں نے بھارت پرواضح کیاکہ یہ معاملہ طاقت کے اندھادھنداستعمال سے حل نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کاپائیدارحل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.