Thursday, 25 April 2024, 02:01:04 am

مزید خبریں

 
میرواعظ کی بھارت میں کشمیری طلبہ پرحملےکی سخت مذمت
February 15, 2019

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت کے صوبے چھتیس گڑھ میں کشمیری طلبہ پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

 بھارتی صوبوں مہاراشڑ اور بہار سے تعلق رکھنے والے طلبا کی طرف سے چھتیس گڑھ میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں مقبوضہ کشمیر ی طلبا پر تشدد سے کم از کم چار طلبا زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کی شناخت فیصل، نوید ،محسن اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

 میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ نہ صرف کشمیری طلبا بلکہ بھارت کے مختلف علاقوں میں مقیم کشمیری کاروباری شخصیات اور تاجروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ہراساں کیا جاتا ہے اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.