Saturday, 20 April 2024, 07:58:57 pm
صوبوں کے درمیان تعاون سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا:زبیر
February 15, 2018

سندھ کے گورنرمحمدزبیر نے کہاہے کہ صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ملک میں تجارت ،کاروبار، سماجی ،ثقافتی اورصنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔کراچی میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیرمملکت ڈاکٹر درشن پنچی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبوں کی مشترکہ کوششیں اوراقدامات روزگار کے فروغ، غربت میں کمی اور سماجی شعبے کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوں گے۔قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیرمملکت سیدایازعلی شاہ شیرازی سے باتیں کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ بیج کے معیار میں بہتری کیلئے تحقیق زرعی پیداوار کیلئے ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے شروع ہونیوالے منصوبوں سے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار منڈیوں تک پہنچانے کیلئے بہتر سفری سہولتیں میسرآئیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.