Friday, 19 April 2024, 08:48:23 pm
پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئےبھارت کےکسی کردارکوتسلیم نہیں کریگا:تجزیہ کار
February 15, 2018

دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈ بریگیڈئرآفتاب افضل نے وزیرداخلہ احسن اقبال کے دورہ امریکہ کو بہت اہم قرار دیا ہے جس میں انہوںنے امریکی انتظامیہ کو سخت پیغام دیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک نے جنوبی ایشیا کے بارے میں ٹرمپ کی نئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھارت کے کسی کردار کو تسلیم نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے بھی واضح کیا ہے کہ دنیا کو اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ وزیرداخلہ نے واضح کیا ہے کہ ہم امداد نہیں بلکہ صرف تجارت چاہتے ہیں۔پاک امریکہ ڈیموکریٹک فورم کے صدر ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ لگتا ہے کہ واشنگٹن کو خطے میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.