Friday, 29 March 2024, 04:06:44 am
بھارت سجوان حملےمیں مقامی کشمیری کی ہلاکت کےمعاملےکوسیاسی مقاصد کےلئےاستعمال نہ کرے: انجینئرعبدالرشید
February 15, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئر عبد الرشید نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ سجوان حملے میں ہلاک ہونے والے مقامی کشمیری کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کرے۔

کپواڑہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عبدالرشید نے کہاکہ بھارت کو ان تمام ہلاکتوں کے بارے میں اپنی اخلاقی ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے کبھی بھی تشدد کی حمایت نہیں کی تاہم انہیں ان حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے جہاں کچھ نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے تاکہ کشمیر کے مسئلے پر ان  کی آواز سنی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.