Tuesday, 23 April 2024, 08:25:13 pm
اقتصادی راہداری نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی:چینی سفیر
February 15, 2018

پاکستان میں چین کے سفیر یائوجِنگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہزاروں تربیت یافتہ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فر اہم کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کااظہار فنی اورتکنیکی تربیت کے قومی کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقارعلی چیمہ کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دورا ن کیا۔نیووٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہاکہ کمیشن اقتصادی راہداری اور ہرصنعتی زون میں عالمی معیار کے فنی اورتکنیکی تربیت کے ادارے قائم کررہاہے جس سے بڑے منصوبوں کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی طلب پوری کی جاسکے گی۔چینی سفیر نے کہاکہ ان کاملک اسلام آباد میں عالمی معیار کے تکنیکی ادارے کے قیام کیلئے مدد کرے گا جہاں ہزاروں ہنرمندافراد کی تربیت کی جائے گی تاکہ ملکی اورعالمی منڈیوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ چین تربیت حاصل کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے باہمی تربیتی پروگرام بھی جلدشروع کرے گا جس سے ہرسال سینکڑوں پاکستانی کارکن جدید مشینری اورآلات کی تربیت حاصل کرسکیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.